ڈیژو، چین، 29 اکتوبر 2025 /شِنہوا-ایشیا نیٹ/––
یوچینگ میں ایک خاص ذائقہ موجود ہے جسے “داٹونگ ہینڈ اسپن فرمنٹڈ نوڈلز” کہا جاتا ہے — ایک ایسا پکوان جس کی لذت نے نے کبھی حکمراں چنگ خاندان کے بادشاہ کانگ شی کو بھی مسحور کر دیا تھا۔
“ یہ نوڈلز انتہائی احتیاط کے ساتھ ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں، ان کی رنگت ہلکی سنہری، ساخت شفاف اور دیکھنے میں بالوں جیسی نازک ہوتی ہیں ۔ پکنے کے بعد یخنی صاف رہتی ہے جبکہ نوڈلز انتہائی نرم، ہموار اور ذائقے و لذت سے بھرپور ہوتے ہیں،” وانگ فُولِن نے جوصدیوں پرانی دستکاری کے نویں نسل کے وارث ہیں ، وضاحت کی، کہ ہر مرحلہ کو پانچ مرتبہ آرام دینے، چھ گھنٹے کے خمیر کے عمل، اور اٹھارہ باریک مراحل سے گزارا جاتا ہے تاکہ وہ نوڈلز کی شکل اختیار کرسکے۔
گوندھنا، کچھ وقفہ کے بعد آٹے کو کوٹنا — یہ عمل پچھلی دو دہائیوں سے وانگ فُولِن کے روزمرہ معمولات کا حصہ ہیں۔ ان کے تیار کردہ ہر ریشے میں ان کے آباؤ اجداد کی تین صدیوں قدیم مہارت جھلکتی ہے۔ یوچینگ کاؤنٹی کی تاریخی دستاویزات کے مطابق، بادشاہ کانگ شی نے جنوبی علاقوں کے اپنے دورے کے دوران داٹونگ سرائے میں یہ نوڈلز چکھے تھے، اور ان کے اعلیٰ معیار کے اعتراف میں شاہی تحریر “دا ٹونگ شو فَانگ” عطا کی تھی۔
2008 میں، وانگ نے ایک کمپنی قائم کی جو اس ورثے کے تحفظ اور جدت کے لیے وقف ہے۔ اگرچہ بنیادی فن ابھی بھی استاد شاگرد کی روایت پر قائم ہے، وانگ نے سائنسی اور معیاری پیداوار کے اصول متعارف کرائے تاکہ روایت اور جدید تقاضوں میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ اس تبدیلی نے پیداوار کو معیاری اور بڑے پیمانے پر ممکن بنایا، بغیر اس کے کہ نوڈلز کی ازلی روح متاثر ہو۔
وانگ کی قیادت میں، اس برانڈ نے تین سلسلوں میں مسلسل ترقی ہی کی ہے: “داٹونگ ہینڈ اسپن” ملٹی گرین غذائیت سے بھرپور نوڈلز، اصلی گندم کے ذائقے والے نوڈلز، اور پھل و سبزی کے امتزاج پر مشتمل اقسام، جو 40 سے زائد ذائقوں پر مشتمل ہیں تاکہ مختلف غذائی ترجیحات کو پورا کیا جا سکے۔
وانگ فُولِن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا “ آج کے لوگ صحت کے بارے میں زیادہ باشعور ہیں۔ ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہوگا تاکہ نوڈلز کی غذائیت بڑھا سکیں، بغیر ذائقہ قربان کیے،”-
ذریعہ: تشہیری شعبہ، سی پی سی یوچینگ میونسپل کمیٹی