‫صنعتی رہنما کیو آئی- اے این ایکس آئی این، ہواوے اور ٹینسینٹ سی سی آئی اے ٹاپ 50 کی تازہ ترین فہرست میں شامل ہوگیا

بیجنگ، 26 جون 2021 / ژن ہوا- ایشیانیٹ/۔۔ 16 جون 2021 کو چائنا سائبر سیکورٹی انڈسٹری الائنس (سی سی آئی اے) نے “2021 چائنا سائبر سیکورٹی مارکیٹ مسابقتی رپورٹ” جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “2021 چین کی سائبر سیکورٹی صنعت میں سرفہرست 50 مسابقتی کاروباری ادارے” (سی سی آئی اے ٹاپ 50)، “2021 سائبر سیکورٹی انڈسٹری میں چین کے ابھرتے ہوئے ستارے” (سی سی آئی اے رائزنگ اسٹارز) اور “2021 سائبر سیکورٹی انڈسٹری میں چین کے سب سے امید افزا ستارے”۔کیو آئی- اے این ایکس آئی این، سی سی آئی اے ٹاپ 50 کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور سنگفور، وینس ٹیک، ہواوے اور ٹینسینٹ جیسے معروف کاروباری ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

کیو آئی۔ اے این ایکس آئی این

سی سی آئی اے نے 2020 میں سائبر سیکورٹی انڈسٹری کا اہم ترین ڈیٹا جاری کیا

مارچ 2021 میں سی سی آئی اے نے سائبر سیکورٹی مصنوعات، خدمات اور حل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ساتھ گھریلو کاروباری اداروں کے لئے ایک عوامی سروے کا آغاز کیا تھا اور تقریبا 200 کمپنیوں سے درست ڈیٹا اکٹھا کیا جس میں بنیادی طور پر بڑے گھریلو سائبر سیکورٹی کاروباری اداروں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق 2020 میں چین کی سائبر سیکورٹی مارکیٹ کا پیمانہ تقریبا 53.2 ارب آر ایم بی تھا جس میں سال بہ سال شرح نمو 11.3 فیصد رہی جس میں کوویڈ -19 وبا کی وجہ سے سست رفتار نمو دکھائی دی۔

2021 میں عوامی جمہوریہ چین کے ڈیٹا سیکورٹی لاء، پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن لاء اور اہم معلوماتی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ سے متعلق ضوابط جیسے قوانین اور نفاذ کے ساتھ سائبر سیکورٹی کی اہمیت تیزی سے نمایاں ہو گئی ہے اور مارکیٹ اسکیل میں توسیع ہوتی رہے گی۔ صرف 2021 کی پہلی ششماہی میں چین میں مجموعی طور پر 4751 کمپنیاں سائبر سیکورٹی کے کاروبار میں مصروف تھیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.1 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رپورٹ کا سب سے اہم حصہ “سی سی آئی اے ٹاپ 50” جاری کیا گیا جس کا مقصد سائبر سکیورٹی انڈسٹری میں اہل حکام، سرمایہ کاری اداروں، صارفین، کاروباری اداروں اور پریکٹیشنرز کو ٹاپ 50 مسابقتی نیٹ ورک سکیورٹی انٹرپرائزز کی ترقیاتی حیثیت اور صنعتی ڈھانچے کا عالمی جائزہ فراہم کرنا ہے۔ اور متعلقہ پالیسی سازی، سرمایہ کاری کے فیصلہ سازی، پروجیکٹ کی خریداری، اسٹریٹیجک پلاننگ اور صنعت اور مارکیٹ کی سمجھ بوجھ کے لئے مضبوط حوالے کے ساتھ کثیر جہتی معلومات فراہم کریں۔

کیو آئی- اے این ایکس آئی این، سی سی آئی اے ٹاپ 50 کی فہرست میں پہلے نمبر پر

اپنی معروف ٹیکنالوجی اور شاندار مارکیٹ کارکردگی کے ساتھ کیو آئی-اے این ایکس آئی این “سی سی آئی اے ٹاپ 50” میں پہلے نمبر پرموجود ہے اوریہ سائبر سیکورٹی انڈسٹری میں تسلیم شدہ ہے ۔2021  کی سی سی آئی اے ٹاپ 50 کمپنیوں کا انتخاب بنیادی طور پر کاروباری اداروں کی جامع صلاحیت کو دو جہتوں سے پیمائش کرکے کیا جاتا ہے: “وسائل کی طاقت” اور “مسابقت”۔ “وسائل کی طاقت” کے انڈٰکیٹرز یہ ہیں: چاہے کوئی کمپنی عوامی طور پر درج ہو، کمپنی کی کل آپریٹنگ آمدنی، مارکیٹ ویلیو، ایچ آر اسکیل اور معیار کی تشخیص کی گئی ہو۔ “مسابقت” کے انڈٰکیٹرز یہ ہیں: برانڈ اثر، سیکورٹی کاروباری آمدنی اور مجموعی منافع، سیکورٹی کاروباری شرح نمو، خالص منافع کی شرح، ریوینیو کمپوزیشن، اسٹاف کمپوزیشن، سروس سے متعلق اہلیتوں کی مقدار اور سطح، مصنوعات سے متعلق اہلیت کی مقدار اور سطح، آر اینڈ  ڈی سرمایہ کاری اور کل کاروباری آمدنی میں اس کا تناسب وغیرہ۔

2020 میں چین کی سائبر سیکورٹی صنعت میں بڑے کاروباری اداروں کے مارکیٹ شیئر کے مطابق کیو آئی- اے این ایکس آئی این 4.16 ارب آر ایم بی کی سکیورٹی بزنس آمدنی کے ساتھ صنعت میں پہلے نمبر پر ہے۔ اپنی “مضبوط آر ڈی” حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے کیو آئی-اے این ایکس آئی این نے ایک مضبوط پروڈکٹ میٹرکس، آٹھ سائبر سیکورٹی آراینڈ ڈی پلیٹ فارمز تعمیر کیے ہیں اور نئی نسل کے سائبر سیکورٹی لیڈر کے طور پر تیار کیا ہے۔

ماخذ: چائنا سائبر سیکیورٹی انڈسٹری الائنس (سی سی آئی اے)

تصویر منسلک کرنے کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=394585

‫ڈومینیکا نے شہریت بذریعہ سرمایہ کاری فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے نئے پرائمری اسکول کی تعمیر شروع کردی

لندن ، 22 جون ، 2021 / پی آر نیوز وائر / — حکومت ڈومینیکا نے مہاؤٹ پرائمری اسکول کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر جزیرے میں حال ہی میں ایک تقریب کے انعقاد کے موقع پر تعلیم کے شعبے سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔ تکمیل کے بعد ، اسکول  کی جانب سے مقامی بچوں کے لئے نئے مواقع  کے اعلان کی توقع کی جاتی ہےجبکہ اساتذہ اور انتظامیافراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ خاص طور پر ، اس منصوبے کو ڈومینیکا کی شہریت بذریہ  سرمایہ کاری (سی بی آئی) پروگرام کے ذریعے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ جزیرے کے مختلف شعبوں میں قومی ترقیاتی اقدامات کو تعاون کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں ، ڈومینیکا کے سی بی آئی پروگرام نے بیرون ملک طلبا کی تعلیم کی سرپرستی کرنے ، طلباء کے ساتھ ٹیوٹرز رکھنے اور 2017 میں سمندری طوفان ماریہ سے تباہ ہونے والے 15 اسکولوں کی بحالی کے لئے تقریبا 26 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پرائمری اسکول کی تقریب کے دوران وزیر اعظم روزویلٹ اسکیریٹ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت جزیرے پر سیکنڈری تعلیم کو 100 فیصد قابل رسائی بنانے ، ڈومینیکا اسٹیٹ کالج کی تعمیر کرنے کی ذمہ دار ہے اور  اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ یونیفارم اور نصابی کتب کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی باآسانیدستیاب ہو۔

وزیر برائے تعلیم ، آکٹویا الفریڈ نےکہا: “یہ حکومت طلباء ، اساتذہ اور انتظامیہ کے سکون کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اسکول کے منصوبوں کی بہتری کے لئے بھاری سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ اساتذہ اور طلبہ کے لئے مناسب جگہ ، مناسب ہوا ، روشنی ، پانی ، بجلی اور انٹرنیٹ سروس جیسی تمام سہولیات سیکھنے کے ایک ماحول کی تشکیل میں معاون ہیں  جہاں طلبا ترقی کرسکیں۔ “

1993 میں بنایا گیا، ڈومینیکا کا سی بی آئی پروگرام ملک کی پائیدار ترقی کے لئے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس نے نہ صرف تعلیم میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، بلکہ صحت سے متعلقاقدامات میں  بھی تعاون کیا ہے ، جن میں ایک جدید ترین اسپتال ، متعدد صحت مراکز ، سمندری طوفان سے محفوظ مکانات اور ماحول دوست ریزورٹس اور ولا زشامل ہیں۔ یہ امر جزیرے کے دنیا کی پہلی آب و ہوا سے مزاحمقوم بننے کے عزم کی تائید کرتاہے ، ایک ایسی کامیابی جس کا اعلان وزیر اعظم اسکیریٹ نے اقوام متحدہ میں 2017 میں کیا تھا۔

اپنے اور اپنے خاندان کے لئےایک محفوظ اور مستحکم منزل کے متلاشی سرمایہ کاروں کے لئے ، ڈومینیکا کا سی بی آئی پروگرام دوسری شہریت کے لئے ایک قابل اعتماد راستہ پیش کرتا ہے جسے سالانہ سی بی آئی انڈیکسجیسے  آزاد مطالعے نے بین الاقوامی سطح پر سراہا ہے۔ درخواست دہندگان کو جزیرے کا شہری بننے کے لئے ، اگر وہ ضروری حفاظتی چیک پاس کرلیتے  ہیں،صرف ملک کے اکنامک ڈائورسیفکیشن فنڈ میں معاشی شراکت کرنے یا پری-اَپرُووڈریئل اسٹیٹ خریدنے کی ضرورت ہے ۔

ایک بار شہری بننے کے بعد ، سرمایہ کار140 سے زائد مقامات ، متبادل کاروباری امکانات اور  ایک مستحکم جمہوریت میں دوسرے گھر تک اضافی سفری آزادی اور یونائیٹڈ اسٹیٹس اور یونائیٹڈ کنگڈم جیسے بڑے مراکز کے ساتھ تعلقات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

رابطہ کیجئے:
447867942505+
[email protected]
www.csglobalpartners.com

‫2021 ایس سی او انٹرنیشنل راؤنڈ ٹیبل کا جیانگسو کے لیان ینگانگ میں انعقاد

لیان ینگانگ، چین، 19 جون، 2021 / شنہوا۔ ایشیا نیٹ /– 18 جون، 2021ء کی سہ پہر کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل کا کامیابی کے ساتھ جیانگسو صوبے کے شہر لیان ینگانگ میں انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ایس سی او کے سیکریٹریٹ اور لیان ینگانگ میونسپل عوامی حکومت نے کیا تھا، جس کا مرکزی خیال “معیشت اور تجارت میں بین الاقوامی تعاون میں  اضافہ، اور ایس سی او کے ممبر ممالک میں تجارتی برآمدات اور درآمدات میں سہولت کاری  کا فروغ” تھا۔
ایس سی او سیکریٹریٹ اور ایس سی او کے ممبر ممالک ، مبصر ممالک، اور ڈائلاگ کے شراکت دار ممالک کے متعلقہ عہدیداروں نے “آن لائن + آف لائن” کی صورت میں اجلاس میں حصہ لیا۔  یہ اجلاس لیان ینگانگ شہر کے میئر فینگ وی کی زیر صدارت ہوا۔ ایس سی او  سکریٹریٹ کے سکریٹری جنرل ولادیمر نوروف ، جیانگسو صوبے کے نائب گورنر ھوئی جیانلن، اور سی پی سی لیان ینگانگ میونسپل کمیٹی کے سکریٹری ژیانگ ژیونگ نے خطاب کیا۔

نیو یوریشین کانٹی نینٹل برج اکنامک کوریڈور میں بیلٹ اینڈ روڈ انٹرسیکشن کے لئے ایک مضبوط لاحقے اور اہم مقام رکھنے والے  شہر کی حیثیت سے، لیان ینگانگ  نے دونوں اطراف کھلنے والی کھڑکی اور تبادلوں کے سمندری مقام والے اہم مرکز کا کردار سنبھال لیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، ایس سی او کے ممالک کی بھرپور معاشی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر بھرپورعمل درآمد کے ساتھ ، لیان ینگانگ ایس سی او کے بیرون ملک اڈے اور چین-قازقستان لاجسٹکس آپریشن بیس کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تعاون کے ثمرات اور نمائش کے اثرات بڑے پیمانے پر کاروبار کے حصول کا باعث بنے ہیں۔

ایس سی او  کی پہلی گول میز کے تعاون کے نتائج کی بنیاد پر ایس سی او  کے اصل مقصد ، طویل مدتی ترقیات کو بین الاقوامی صنعتی تعاون اور خصوصی مصنوعات کی تجارت کے داخلی مقام کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، اس سال کے اجلاس کا مقصد نئے رجحانات اور نئے آئیڈیاز، نئی جوابی تدابیر کی تلاش، اور بین الاقوامی لاجسٹکس تعاون کے تعلقات میں باہمی احترام، باہمی تعاون، اور سب کے لئے یکساں تعاون کی تعمیرہے۔

شرکاء نے کوویڈ-19 سے لڑنے اور اس کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ایس سی او کے رکن ممالک میں لیان ینگانگ کی اہم شراکت کو تسلیم کیا ، اور لیان ینگانگ بندرگاہ کی زبردست ترقیاتی استعدادکا مشاہدہ کیا، اور یہ سمجھ لیا کہ شہری رسد اور صنعتی گروہوں کو زیادہ فعال طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔  اس کا مقصد  ایس سی او فری ٹریڈ زون میں کثیرالجہتی تعاون اور تبادلے کو مستحکم کرنا ، اور قومی حکمت عملی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی سامان کی نقل و حمل ، ٹرانسشپمنٹ اور پروسیسنگ میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے ، براہ کرم  ملاحظہ کیجئے  http://www.scoilp.gov.cn/Default.aspx?mpid=10

ماخذ: لیان ینگانگ میونسپل عوامی حکومت